Responsive Advertisement

Wellcome From Muhammad Anser

+92_333_67_00_515

Tuesday, March 1, 2022

چھوٹی سی کاوش


 ایک شخص سمندر کے  کنارے چہل فدمی کر رہا تھا تو اس نے دور سے  دیکھا  کہ کوئی شخص نیچے جھکتا ، کوئی چیز اٹھاتا ہے اور سمندر میں پھینک دیتا ہے
 ذرا قریب جاتا ہے تو کیا دیکھتا ہے ہزاروں مچھلیاں کنارے پہ پڑی تڑپ رہی ہیں
 شاید کسی بڑی  موج نے انہیں سمندر سے نکال کر ریت پہ لا پٹخا تھا
اور وہ شخص ان مچھلیوں کو واپس سمندر میں پھینک کر ان کی جان بچانے  کی کوشش کر رہا تھا ۔
اسے اس شخص کی بیوقوفی پر ہنسی آگئی  اور ہنستے ہوئے اسے کہا : اس طرح کیا فرق پڑنا ہے  ہزاروں مچھلیاں ہیں کتنی بچا پاؤ گے؟؟
یہ سن کر وہ شخص  نیچے جھکا، ایک تڑپتی مچھلی کو اٹھایا اور سمندر میں اچھال دیا وہ مچھلی پانی میں جاتے ہی  تیزی سے تیرتی ہوئی آگے نکل  گئی   پھر اس نے  سکون سے دوسرے شخص کو کہا ’’ اسے فرق پڑا ‘‘  ۔
یہ کہانی ہمیں سمجھا رہی ہے کہ  ہماری چھوٹی سی کاوش سے بھلے مجموعی حالات تبدیل نہ ہوں مگر کسی ایک کے لیے وہ فائدے مند ثابت  ہو سکتی ہے ۔ 
لہذا دل بڑا رکھیں اور  اپنی طاقت و حیثیت  کے مطابق اچھائی کرتے رہیں اس فکر میں مبتلا نہ ہوں کہ آپ کی اس کوشش سے معاشرے میں کتنی تبدیلی آئی ؟؟ بلکہ یہ سوچیں کہ آپ نے اپنے حصے کا حق کتنا ادا کیا!
 

Subscribe Me

About me

About Me

Comments

Contact Form

Name

Email *

Message *