*👨🏻💻پیسے کے مختلف نام ہیں جیسے،،🔥*
عبادت گاہ میں دیا جائے تو "چندہ"
مزار کے لئے دیا جائے تو "نذرانہ"
اسکول میں ادا ہو تو "فیس"
خریداری کرنی ہو تو "قیمت"
شادی میں بیٹی کو دیا جائے تو "جہیز "
ولیمہ پہ دولہا کو ملے تو "نیوتہ" یا "سلامی"
بینک میں رکھا جائے تو "کیش،،
موبائل میں ڈلوایا جائے تو "بیلنس"
معاہدہ کے وقت دیا جائے تو "بیعانہ"
کسی کام یا مشقت کے عوض دیا جائے تو "مزدوری"
رمضان میں عید سے پہلے بانٹا جائے تو "فطرانہ"
عید کے دن دیا جائے تو "عیدی"
بچوں کو دیا جائے تو "جیب خرچ"
غریب کو دیں تو "صدقہ و خیرات"
فقیر کو دیں تو "بھیک"
امیر کو دیں تو " ہدیہ "
دوست کو دیں تو " تحفہ"۔۔
حکومت کو دینا ہو تو "ٹیکس"
عدالت میں ادا کیا جائے تو "جرمانہ"
نوکری کے عوض ملے تو
" تنخواہ"
ریٹائر منٹ پہ ملے تو "پنشن"
بینک سے لیں تو "سودی قرضہ"
فلاحی اداروں سے لو تو "بلا سود قرضہ"
ویٹر کو دیں تو "بخشیش "
اور اغواکار کو دیں تو "تاوان"
غلط کام کے عوض لیں یا دیں تو "رشوت "
بدمعاش کو دیں تو " بھتہ "
شوہر بیوی کو دے تو "نان نفقہ"
اور اگر موت کے بعد بانٹا جائے تو "وراثت" کہلاتا ہے،،
اب آپ چاہے جہاں خرچ کریں
اس میں ثواب کے ذرائع بھی ہیں
اور گناہ کے ذرائع بھی ہیں
استعمال ہم کیسے اور کہاں کریں یہ اب ہم بہتر طریقے سے جانتے ہیں .
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی راہ میں خرچ کرنے والا بنادے! آمین یا رب العالمین..
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹